Bank Alfalah | SME Toolkit

Advisory on Cotton Sowing

کپاس کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری
کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار درجِ ذیل سفارشات پر عمل کریں زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں جس میں زیادہ پانی جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت موجود ہو زمین کی بہتر تیاری کے لیے گہرا حل چلائیں زمین کی ہمواری کے لیے لیزر لیولر کا استعمال کریں

شرح بیج اور بیج کی تیاری
کاشتکار کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کر نے کے لیے درجِ ذیل سفارشات پر عمل کریں کاشتکار بھر پور پیداوار حاصل کر نے کے لیے منظور شدہ بی ٹی اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور بیج مستند ڈیلر / کمپنی سے خریدیں ڈرل کاشت کے لیے اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو شرح بیج بُر اترا ہوا 6 کلو گرام اور بُردار 8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ کھیلیوں پر کاشت کے لیے 6 تا 8 کلو گرام فی ایکڑ بُر اتراہوا بیج استعمال کریں بوائی سے پہلے بیج سے بُر اتارنے کے لیے گندھک کا تجارتی تیزاب بحساب ایک لٹر فی 10 کلو گرام بیج استعمال کریں بوائی سے پہلے پانی کی بالٹی یا ٹب میں بیج ڈال کر تیرنے والے بیج الگ کر لیں ۔ صرف نیچے بیٹھ جانے والے بیج ہی بوائی کے لیے استعمال کریں اور بوائی سے پہلے بیج کو زہر آلود کریں

کپاس کے لیے کھادوں کا استعما ل
کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے درجِ ذیل سفارش کردہ مقدار کے مطابق کھادیں استعمال کریں ۔

مرکزی علاقوں میں بی ٹی اقسام کے لیے
کمزور زمین کے لیے پونے دو بوری ڈی اے پی + ساڑھے تین بوری یوریا + ڈیڑھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی درمیانی زرخیز زمین کے لیے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی + سوا تین بوری یوریا + ڈیڑھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی زرخیز زمین کے لیے سوا بوری ڈی اے پی + تین بوری یوریا + ڈیڑھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی

ثانوی علاقوں میں بی ٹی اقسام کے لیے
کمزور زمین کے لیے پونے دو بوری ڈی اے پی + سوا تین بوری یوریا + سوا بوری ایس او پی یا ایک بوری ایم او پی درمیانی زرخیز زمین کے لیے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی + تین بوری یوریا +سوا بوری ایس او پی یا ایک بوری ایم او پی زرخیز زمین کے لیے سوا بوری ڈی اے پی + اڑھائی بوری یوریا + سوا بوری ایس او پی یاایک بوری ایم او پی

کپاس کی فصل کا نقصان دہ کیڑوں سے تحفظ

  • بوائی سے پہلے کپاس کے بیج کو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے سفارش کردہ کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگائیں تاکہ فصل بیماریوں سے محفوظ رہے اور ابتداءمیں تقریباً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں سے بھی محفوظ رہے ۔
  • کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کے متبادل میزبان پودوں خصوصاً بہاریہ فصلات پر ان کی تلفی یقینی بنائیں ۔
  • کپاس کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ۔
  • کپاس کی صرف منظور شدہ اور علاقے کے مطابق سفارش کردہ اقسام ہی کاشت کریں ۔
  • فصل پر ابتداءمیں اسپرے نہ کریں ۔ تاہم اگر کسی کیڑے کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے بڑھ جائے تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے اسپرے کریں ۔

Apply For Sme Loans